Sun. Jul 13th, 2025

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 میں ری پولنگ کے دوران ایک پولنگ سٹیشن پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کے پی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران کوٹ اعظم پولنگ سٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹانک سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری بھی روانہ ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر دورباہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *