دادوکےعوام نےہمیشہ پیپلزپارٹی کاساتھ دیا ہے.عوام نےقائد عوام اوربی بی شہید کا بھرپورساتھ دیا.
پیپلزپارٹی نےمجھے وزیراعظم کاامیدوارنامزد کیا ہے. عوام ہمارےساتھ ہے، دنیاکی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی. ہم نےاپناعوامی معاشی معاہدہ پیش کردیا ہے. ہم نےغربت،بےروزگاری اورمہنگائی کامقابلہ کرناہے. حکومت ملی تواپنے10نکات پرعمل کروں گا.
سب سےپہلےغریب آدمی کی آمدنی دگنی کروں گا. غریب ترین عوام کو300یونٹ بجلی مفت دلواؤں گا. منتخب ہوکر30لاکھ گھربناؤں گا. سندھ میں گھربنانےکاکام شروع کردیا ہے. سیلاب متاثرہ خواتین کومالکانہ حقوق دےرہاہوں
8فروری کےبعد اسکیم پرتیزی سےکام کریں گے.موقع ملاتوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے.غریب خواتین کوبلامعاوضہ قرض بھی دیں گے. حکومت بنا کر ہاری اورمزدورکارڈ بھی دلوائیں گےعوام تیرکےنشان پرمہر لگا کرہمیں کامیاب کروائیں۔ نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام لےکرآئیں گےنوجوانوں کی مالی مدد بھی کی جائے گی. یونین کونسل کی سطح پربھوک مٹاؤپروگرام شروع کروں گا
کیا آپ شیر کا شکار کرنےکیلئےتیار ہو؟
ایسا شیرنہیں دیکھا جوخود شکارنہیں کرتا،شیرچاہتا ہےکہ کوئی اوراس کیلئےشکارکرے. پیپلزپارٹی شیرکےشکارکیلئےتیارہے،بلاول بھٹو
جیالےجانتےہیں کہ شیرکاشکارکیسےکیاجاتاہے۔ یہ شیر3باروزیراعظم بنااور ناکام رہا.
ہم کیوں اس کو چوتھی بار وزیراعظم بنائیں؟
میں وزیراعظم بن کرملک کی قسمت بدل دوں گا. ہمارےمخالفین کےپاس مسائل کےحل کیلئےکوئی پلان نہیں،
شیر والوں نے ابھی تک اپنامنشور بھی پیش نہیں کیا. انہیں توعوام کی پریشانی کااحساس ہی نہیں۔
انہیں صرف کرسی کی فکر ہے. ہم حکومت بناکرعوامی راج قائم کریں گے، ہم نےکراچی اورحیدرآباد میں جیالا میئربنایا
الیکشن میں شیراور تیر کا مقابلہ ہے،
عوام ووٹ ضائع نہ کریں اورتیرکوجتوائیں۔