امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے مستحکم ہونے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔
آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روہے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انٹربینک میں قیمت میں 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 279.25 روپے پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوا تھا۔
انٹربینک میں منگل 6 جنوری کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 42 پیسےپر بند ہوا تھا۔