Sun. Jul 13th, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدرسے سے قتل کیے گئے دس سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

بچے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جی سکس تھری میں واقعہ مدرسے کے واش روم سے 10 سالہ عبداللہ کی لاش ملی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچے کو گلے پر تیز دھار آلے کے ضرب لگا کر قتل کیا گیا۔

پولی کلینک اسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *